ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گاندھی جی کو ملک میں گائے کے برابر بھی تحفظ نہیں مل رہا ہے : پی وی راج گوپال 

گاندھی جی کو ملک میں گائے کے برابر بھی تحفظ نہیں مل رہا ہے : پی وی راج گوپال 

Tue, 04 Sep 2018 12:23:05    S.O. News Service

نئی دہلی4ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ملک میں مہاتما گاندھی کو لے کر کئی بار ناپسندیدہ تبصرے اور اس کی روک تھام کے لئے کسی قسم کی ٹھوس کارروائی نہ ہونے پر گاندھی وادی پی وی راج گوپال نے ناراضگی ظاہر کی ہے. ایکتا پریشد کے بانی اور گاندھی وادی پی وی راج گوپال ان دنوں سیاسی جماعتوں کے رویے سے خوش نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آزادی اور عدم تشدد کے ہیرو مہاتما گاندھی کو ملک میں اتنا بھی تحفظ نہیں مل پا رہا ہے جتنا گائے کو حاصل ہے۔ مدھیہ پردیش کے قیام پر آئے راج گوپال نے میڈیا سے خاص بات چیت میں اپنا در د بیان کیا ۔ انہوں نے کہاکہ مہاتما گاندھی نے اس ملک کو بنانے میں بڑا اہم کردار ادا اور قربانی دی ہے، مگر آج ان کے اعزاز کا کسی کو خیال نہیں ہے۔ کوئی بھی کسی بھی سطح کا شخص ان پر کسی بھی طرح کا تبصرہ کر دیتا ہے اوراس طرح کی باتیں کرنے والوں کے خلاف کسی طرح کے قانون کی دفعات نہیں ہے۔گاندھی وادی سماجی کارکن نے کہا کہ اگر کوئی گائے، یا قومی پرندے مور کو مار دیتی ہے یا اس پر حملہ کرتا ہے تو اسے جیل ہو جاتی ہے، مگر باپو پر کسی بھی طرح سے حملہ ہوتا ہے تو کوئی جرم نہیں بنتا، یہ انتہائی افسوس کی بات ہے۔راج گوپال نے سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں پارلیمنٹ کے ذریعے ایسا قانون بنانا چاہئے، جس میں اس بات کا بھی انتظام ہو کہ بابائے قوم کے خلاف کوئی کسی طرح کی بات ہی نہ کر سکے. انہوں نے پاکستان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئی براہ راست جناح کا نام نہیں لے سکتااسے قائد اعظم پہلے شامل کرنا ہوگا اس کے بعد ان کے نام کا ذکر کریں گے۔ جب پاکستان میں ایسا ہو سکتا ہے تو بھارت میں کیوں نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ، یہ ملک کے لئے بدقسمتی ہے کہ جسے ہم بابائے قوم سمجھتے ہیں، اس کے تحفظ کے لئے ایک قانون تک نہیں ہے، جو چاہے سوشل میڈیا پران کے خلاف غیر اخلاقی تبصرہ کردیتا ہے ۔ 


Share: